پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونیوالا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیافائنل میں ثنا بہادر نے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دی

 میلبرن (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی اسکواش پلیئر نے آسٹریلیا میں ہونے والا ٹورنامنٹ جیت لیا۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اسکواش ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی ثنا بہادر نے کی۔فائنل میں ثنا بہادر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دی۔میلبرن میں ہونیوالے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *