پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پرامن ملک ہے،راجہ اشتیا قومی ہاکی ٹیم کوریا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی، راجہ محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پرامن ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے کوریا ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں دیئے گئے استقبالیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی تھے۔ راجہ اشتیاق نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور پاکستان نے ہاکی کے میدان میں کئی دہائیوں تک حکمرانی کر رکھی تھی اور دنیا کے تمام بڑے، بڑے اعزازات جن میں اولمپک، عالمی، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز کے علاوہ بین الاقوامی سطح کے بڑے، بڑے ٹورنامنٹس شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی کوریا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کر رہی اور امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کوریا کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *