پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے گا،ہولڈر شمس حمزہ زئی

لورالائی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور حلقہ پی بی 5لورالائی کے ٹکٹ ہولڈر شمس حمزہ زئی کی سربراہی میں ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ساتھیوں، کارکنوں اور ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس کے دوران شمس حمزہ زئی نے اپنے سینئر ساتھیوں سے تفصیلی خطاب کیا اور موجودہ سیاسی و تنظیمی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے پارٹی کی موجودہ صورتحال، کارکنوں کو درپیش مسائل اور مستقبل کے لائح? عمل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا شمس حمزہ زئی نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی اور کامیابی کے لیے تمام کارکنوں اور سینئر ساتھیوں کا باہمی مشاورت، اتحاد اور رابطے میں رہنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کارکنان عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کریں اور عوامی رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے اجلاس میں پارٹی کے دیگر سینئر ساتھیوں نے بھی خطاب کیا اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنی آراء  اور تجاویز پیش کیں۔ شرکاء  نے مختلف سیاسی، تنظیمی اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیااجلاس کے دوران شرکا  کی جانب سے مختلف امور پر مفید تجاویز پیش کی گئیں، جن پر باہمی مشاورت سے غور کیا گیا۔ مقررین نے پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے، کارکنوں کے درمیان رابطے کو بہتر کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے گا، کارکنوں کے مسائل کو ترجیح دی جائے گی اور پارٹی کی تنظیمی مضبوطی کے لیے تمام ساتھی متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *