پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں گراس روٹس لیول تک مزید مضبوط، منظم اور فعال بنایا جائے گا،سینیٹر سردار عمر گورگیج

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر و سینیٹر سردار عمر گورگیج اور مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر سردار باز محمد خان کھیتران نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں گراس روٹس لیول تک مزید مضبوط، منظم اور فعال بنایا جائے گا کارکنوں کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر اور یونٹ، یوسی، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر پارٹی تنظیم کو فعال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے،پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے جائز مسائل کو ہر صورت حل کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی ایگزیکٹیو، صوبائی کونسل، ڈویژنل، ضلعی اور بلوچستان کے تمام ونگز اور فورمزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے ثناء اللہ جتک،سردار خیرمحمدترین،ثناء اللہ جتک،سردارخیر محمد ترین،نصیب اللہ اچکزئی،نعیم بلوچ،اختر بلوچ،ارباب اسد کاسی،سردارسرور سلیمانخیل،شہزادہ کاکڑ،شاہجہان گجر،نذر کاکڑ، ایم ظاہر موسیٰ خیل،انجینئر احسان،امتیاز جتک،عبدالغفور جعفر،اکرم گل،رحمت اللہ کدیزئی،اقلیتی ونگ کے جعفر جارج سمیت ڈؤیژنل و ضلعی عہدیداروں اور صوبائی کونسل کے ممبران نے خطاب کیا۔ اجلاس میں بلوچستان بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، تمام ڈویژنز کے صدور، جنرل سیکریٹریز اور انفارمیشن سیکریٹریز، اضلاع کے صدور، جنرل سیکریٹریز و انفارمیشن سیکریٹریز، صوبائی کونسل کے اراکین جبکہ پارٹی کے تمام ونگز اور فورمز کے صدور، جنرل سیکریٹریز اور انفارمیشن سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنوں نے تنظیمی معاملات، عوامی مسائل، کارکنوں کو درپیش مشکلات اور پارٹی کو مزید فعال و مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ صوبائی قیادت نے تمام شرکاء کی بات غور سے سنی اور یقین دہانی کرائی کہ پیش کی جانے والی تجاویز کو سنجیدگی سے زیرِ غور لایا جائے گا اور قابلِ عمل تجاویز کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔اجلاس میں پارٹی سیکریٹریٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے کے عمل کو بھی جلد عملی جامہ پہنانے پر زور دیا گیا تاکہ پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کو ایک مؤثر اور منظم تنظیمی پلیٹ فارم میسر آ سکے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، پارٹی کی تنظیمی کارکردگی، آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت، آئین کی بالادستی، پارلیمان کی مضبوطی، صوبائی حقوق، عوامی فلاح و بہبود اور بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد مزید بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر و سینیٹرسردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کو گراس روٹس لیول تک مزید مضبوط، منظم اور فعال بنایا جائے گا کارکنوں کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور یونٹ، یوسی، تحصیل، ضلع اور ڈویڑن کی سطح پر پارٹی تنظیم کو فعال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ پارٹی کارکن پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں ان کے جائز مسائل کے حل اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کو پارٹی کی ترجیحات میں شامل رکھا جائے گا۔مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وسابق وفاقی وزیر سردار باز محمد خان کھیتران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اصل طاقت اس کے کارکن اور تنظیم ہیں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ قیادت اور کارکنوں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط کیا جائے اور کارکنوں کی تجاویز اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو گراس روٹس لیول پر منظم اور فعال بنا کر عوام کے ساتھ براہِ راست رابطے کو مزید مؤثر کیا جائے گا۔سردار باز محمد خان کھیتران نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل اور تنظیمی معاملات کے حل کے لیے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ پارٹی کے منشور اور قیادت کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لیے تمام ونگز اور فورمز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *