پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد کے ڈویڑنل صدر و مارکیٹ کمیٹی نصیر آباد کے چیئرمین میر بلال صادق عمرانی کی قیادت پر فخر ہے، دادن کانگھیہ

نصیرآباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور تحصیل چھتر، یوسی فلیجی کھبڑ واہ کے سرگرم کارکن دادن خان کانگھیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد کے ڈویڑنل صدر و مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد کے چیئرمین میر محمد بلال صادق عمرانی کی قیادت میں نصیرآباد میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میر محمد بلال صادق عمرانی عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی کے امور میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کیا جا رہا ہے، جبکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی ترقی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔دادن خان کانگھیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے۔ پارٹی کارکنان اور عوامی نمائندے باہمی تعاون سے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نصیرآباد کے عوام کو درپیش مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر محمد بلال صادق عمرانی کی قیادت میں عوامی خدمت کا یہ سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *