پاکستان نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 ناگویا (سپورٹس ڈیسک)20ویں ایشین گیمز آئیچی ناگویا 2026 کے مینز ہاکی ایونٹ کے پول بی (Pool B) کے ایک اہم میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 7 گول سے عبرتناک شکست دیدی اس طرح پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔میچ کے آغاز سے ہی قومی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مسلسل حملے کر کے عمان کی دفاعی لائن کو دباؤ میں رکھا،پاکستان کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈ گولز اور پینلٹی کارنرز کو گولز میں تبدیل کیا۔پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے شاندار ہیٹ ٹرک کی 34ویں، 44ویں اور 59ویں منٹ میں ،سفیان خان پینلٹی کارنر کے زریعے  دونوں شاندار گولز، 22ویں اور 28ویں منٹ میں، غضنفر علی نے ایک گول 40ویں منٹ،  محمد عماد نے ایک گول 46ویں منٹ میں سکور کیا۔عمان کی جانب سے البراء  النوفلی (28ویں منٹ) اور مدیت ایمن (36ویں منٹ) نے ایک ایک گول اسکور کیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم کو اس شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم سیمی فائنل میں بھی اسی تسلسل اور جذبے کے ساتھ فتح کا سفر جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *