Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300


نیوز ڈسک کوزارتِ داخلہ کے سینئر عہدیدار اور حکومتی نمائندے طلال چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے۔طلال چودھری نے صاف کہا ہے کہ پاکستان میں بغیر قانونی دستاویزات (ویزا یا پاسپورٹ) کے رہنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن، خصوصاً افغان شہریوں کو اب ملک میں مزید رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ان کی ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع ہوگی۔
اب پاکستان میں داخلے اور قیام کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کی شرط کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی پاکستانی شہری کسی غیر قانونی طور پر مقیم فرد کو نوکری دے گا، کرائے پر مکان یا ہوٹل میں کمرہ فراہم کرے گا، تو اس پاکستانی شہری کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔حکومتِ پاکستان ایک منظم طریقے سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس بھیج رہی ہے، جس کے لیے ملک بھر میں ٹرانزٹ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں بائیومیٹرک اسکریننگ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ پاکستان دہائیوں تک لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کر چکا ہے، لیکن اب ملکی سکیورٹی اور معیشت کے پیشِ نظر صرف قانونی طور پر دستاویزی ویزا رکھنے والے افراد کو ہی قیام کی اجازت ہوگی۔