Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ 6 ماہ کے دوران پاکستان میں متعدد بین الاقوامی ہاکی ایونٹس منعقد ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محی الدین وانی نے بتایا کہ کوریا کے دورے کے بعد چین کی ہاکی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چین کی ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی، جبکہ چین کے بعد کینیڈا کی ہاکی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔صدر پی ایچ ایف کے مطابق یورپ کی بھی 3 ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں، جس سے ملک میں بین الاقوامی ہاکی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔محی الدین وانی نے بتایا کہ پاکستان آئندہ سال دسمبر میں 10 ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی ہاکی ایونٹ بھی منعقد کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال پاکستان میں ہاکی لیگ کے انعقاد کا بھی منصوبہ ہے۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے محی الدین وانی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو بھارت سے نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا اختیار ایشین ہاکی فیڈریشن کے پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشین ہاکی فیڈریشن سے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کو بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کرچکی ہے، تاہم ایشین ہاکی فیڈریشن نے تاحال پاکستان کو ہاں یا نا میں جواب نہیں دیا۔محی الدین وانی نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس معاملے میں کن قوانین اور ضوابط پر عمل کرنا ہوتا ہے، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنا مقف واضح طور پر پیش کردیا ہے۔ پاکستان کے لیے ملک کی عزت اور وقار اولین ترجیح ہے۔