پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 2800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا

کراچی ، ویب ڈیسک ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 2837 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 178124 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی انڈیکس میں 1767 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔مسلسل دو روز کی تیزی سے قبل، رواں ہفتے کے ابتدائی دو کاروباری دنوں کے دوران انڈیکس میں 8000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان نئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث مارکیٹ میں نمایاں مندی دیکھی گئی، تاہم گذشتہ دو روز کے دوران مارکیٹ نے خاطر خواہ ریکوری کی ہے۔تجزیہ کار جبران سرفراز کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ پر موجود کمپنیاں مالیاتی نتائج کا اعلان کرنے والی ہیں اور بہتر نتائج کی توقعات کے باعث حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ان کے مطابق مارکیٹ میں حالیہ بڑی گراوٹ کے بعد حصص نسبتاً کم قیمتوں پر دستیاب تھے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دوبارہ بڑھی اور مارکیٹ کی ریکوری میں مدد ملی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *