پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب پر پہنچ گئے

سعودی عرب [انٹرنیشنل ڈیسک]پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔جمعرات کو وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر جدہ پہنچے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ ٰآصف اور دیگر وزرا بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔وزیرِ اعظم ہاؤس کے مطابق اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *