Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گلاسکو (این این آئی)کامن ویلتھ گیمز کے ایتھلیکٹس مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ فائقہ ریاض سو میٹر ریس میں اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں۔گلاسکو میں جاری ایونٹ میں خواتین کی سو میٹر دوڑ میں فائقہ ریاض تیسری ہیٹ میں ایکشن میں نظر آئیں جو 11اعشاریہ64سیکنڈ کیساتھ اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی تو نہ کرسکی مگر اولمپین صدف صدیقی اور نسیم حمید کا سو میٹر ریس کا گیارہ اعشاریہ 81سیکنڈ کا قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔دوسری جانب لانگ جمپ ایونٹ میں عنصر عباس سات اعشاریہ صفرچھ میٹر جمپ لگا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی نا کرسکے۔