Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ہے،مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دہائیوں پر محیط لازوال بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ اتحاد، اجتماع سلامتی اور سٹریٹجک تعاون کا واضح پیغام ہے، پائیدار امن اور علاقائی استحکام کے لیے یہ دفاعی اتحاد انتہائی ضروری ہے، دعا ہے کہ یہ اتحاد تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفاعی شراکت داری آنے والی نسلوں کے لیے طاقت، یکجہتی اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔