Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کے حلقہ کونسلوں کے انتخابات برائے سال 27-2026 مرکزی سیکرٹریٹ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون دفتر میں بھرپور جوش و خروش کیساتھ منعقد ہوئے جہاں پولنگ کا عمل پورا دن جاری رہا۔ پولنگ کا مکمل ہونے کے بعد چیئرمین الیکشن کمیٹی و ضلعی صدر ڈاکٹر سخی نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نائب چیئرمین مرزا حسین ہزارہ، اراکین مرکزی کونسل محمد زمان دہقانزادہ، داود چنگیزی اور فریدہ نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران و اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں، کارکنوں اور الیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پارٹی کے آئین اور جمہوری اصولوں کے مطابق اس عمل کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قائدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب اراکین پارٹی کے نظریات، تنظیمی استحکام، عوامی خدمت اور کارکنوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی عمل میں پارٹی کے اہل اراکین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی جمہوری ذمہ داری ادا کی۔ تمام مراحل پارٹی کے آئین، ضابط کار اور مقررہ انتخابی طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے گئے، جس سے پارٹی کے اندر جمہوری روایات مزید مستحکم ہوئی ہیں۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ جمہوری اقدار، شفافیت، احتساب، قومی یکجہتی، عوامی حقوق کے تحفظ اور تمام محروم طبقات کی نمائندگی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی تمام کارکنوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ باہمی اتحاد، تنظیمی نظم و ضبط اور مشترکہ جدوجہد کے جذبے کے ساتھ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کی امنگوں کے مطابق ایک مضبوط، فعال اور عوام دوست سیاسی قوت کے طور پر اپنا سفر جاری رکھ سکے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عصمت اللہ یاری، اراکین مرکزی کونسل عبدالعلی ہزارہ، غلام علی ہزارہ، رحمت علی، سیما بتول، نائب صدر ضلع کوئٹہ فدا حسین ہزارہ، سیکرٹری ذاکر حسین، ڈپٹی سیکرٹری ناظر چنگیزی، عبدالاحمد پارٹی عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔