ٹو ایئرویز کی بوئنگ طیارہ لاپتہ

متحدہ عرب امارات شارجہ سے کراچی آنے والا ایک نجی کارگو طیارہ بحیرہ عرب میں لاپتہ ہو گیا ہے اور اس پر عملے کے 5 افراد سوار ہیں۔ اس وقت بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لاپتہ ہونے والا طیارہ ایک کلوگرام وزنی کارگو بوئنگ جسے کراچی کی نجی کمپنی ٹو ایئرویز آپریٹ کر رہی تھی۔پرواز شارجہ سے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ آ رہی تھی۔پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:18 بجے طیارے کے عملے نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا کہ ان کے نیویگیشن سسٹم (راستہ دکھانے والے نظام) میں خرابی آ گئی ہے۔

رابطہ منقطع ٹھیک 3 منٹ بعد، رات 9:21 بجے، طیارے نے اچانک بہت تیزی سے بلندی کم کی نیچے کی طرف آیا اور اپنا رخ بدلا، جس کے بعد کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل قریب 287 کلومیٹر دور مغرب میں بحیرہ عرب کے اوپر اس کا ریڈار اور ریڈیو رابطہ منقطع ہو گیا۔

طیارے پر عملے کے 5 افراد سوار تھے جن کے نام پائلٹ محمد رضوان ادریس،کو-پائلٹ فیصل جتوئی،انجینئر محمد حامد،محمد عارف صدیقی ،لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پی اے اے نے فوری طور پر ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فعال کر دیا ہے اور سمندر میں بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔پاک بحریہ نے اپنے جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار کو فوری طور پر اس علاقے کی طرف روانہ کر دیا ہے جہاں طیارے کا رابطہ ٹوٹا تھا۔ اس کے علاوہ تربت سے پاک بحریہ کا خصوصی اے ٹی آر طیارہ بھی فضائی تلاش کے لیے بھیجا گیا ہے۔پاک فضائیہ کے طیارے بھی سمندر میں فضائی نگرانی اور تلاش کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ایک تجارتی جہاز بھی ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے پہنچ چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *