ٹرمپ کا پہلا ردِعمل سامنے آتے ہی تہران کا بڑا بیان! ایرانی وزیر خارجہ کا سنسنی خیز انکشاف

تہران(انٹر نیشنل ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے اپنی تجویز پر امریکی صدر ٹرمپ کا ابتدائی ردعمل دیکھا ہے، لیکن اسے ابھی تک ثالثوں کے ذریعے کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ثالثوں کی جانب سے امریکا کا حتمی موقف جاننے کا منتظر ہے اور اسی کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری شرائط واضح ہیں، اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق کوئی بھی پیش قدمی انہی شرائط پر منحصر ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ صرف بات چیت کے ذریعے طے پانے والا حل ہی انہیں اس تعطل سے نکال سکتا ہے، یہی ہمارا موقف ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے پیش کیا گیا سات روزہ منصوبہ مسترد کر چکے  ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بم باری کا امکان ظاہر کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *