ٹرمپ انتظامیہ وائٹ ہاؤس کی تعمیر پر 900 ملین ڈالر خرچ کرے گی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وائٹ ہاس میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے کم از کم 900 ملین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کانگریس سے براہِ راست رقم حاصل کرنے کے بجائے انتظامیہ نے دیگر ایجنسیوں اور نجی عطیہ دہندگان سے فنڈز جمع کر کے ایک ایسے اکانٹ میں بھیج دیے ہیں جس میں وائٹ ہاس کی معمول کی مرمت کے لیے چند ملین ڈالر رکھے جاتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا، معاہدے اور متعلقہ منصوبہ بندی کی خفیہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ اس اکانٹ کی رقم وائٹ ہاؤس کے جدید کاری کے منصوبوں کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *