ویتنام کے مشہور سیاحتی جزیرے پھو کوک کے قریب ایک تیز رفتار سیاحتی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 15 بھارتی سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔

ویتنام [ویب ڈسک] مشہور سیاحتی جزیرے پھو کوک کے قریب ایک تیز رفتار سیاحتی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 15 بھارتی سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ کشتی 32 بھارتی سیاحوں اور عملے کے 4 ارکان سمیت کل 36 افراد کو لے کر ‘ہون مے روت’ جزیرے سے واپس آ رہی تھی کہ ساحل سے محض 400 میٹر کی دوری پر تیز ہواؤں اور سمندر کی اونچی لہروں کے باعث الٹ گئی۔ہلاک ہونے والے تمام 15 افراد کا تعلق بھارت سے ہے، جو ایک نجی موبائل فون کمپنی کے ملازمین تھے اور سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں وہاں موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں 10 کا تعلق تامل ناڈو، 3 کا آندھرا پردیش اور 2 کا کیرالا سے تھا۔
حادثے کے فوراً بعد آس پاس موجود دیگر کشتیوں اور کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں 21 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ویتنام کے وزیر اعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جبکہ ہنوئی میں موجود بھارتی سفارت خانے نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہنگامی کنٹرول روم قائم کر دیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *