Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ماسکو(انٹر نیشنل ڈیسک)کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن نے تازہ بیان میں کہا کہ روس امریکی دعوت نامے کی قدر کرتا ہے تاہم ملاقات کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔کریملن کے مطابق روس یوکرین تنازع میں عارضی جنگ بندی کے بجائے مستقل امن معاہدہ چاہتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے روسی صدر پیوٹن کو میامی میں ہونے والے جی 20اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔