قلات میں شام 6 بجے سے صبح 10 بجے تک کاروبار بند رہے گا

قلات(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نیسیکیورٹی ایس اوپیز کے تحت دکانوں کی بندش کے نئے اوقات کا اعلان، اب شام 6 بجے سے صبح 10 بجے تک کاروبار بند رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قلات نے شہر میں دکانوں کی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے
شیڈول کے مطابق اب شہر کی تمام دکانیں شام 6 بجے سے صبح 10 بجے تک بند رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق عوام کی سہولت اور سیکورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے اوقات پر عملدرآمد فوری طور پر شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں دکاندار اور تاجر برادری سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *