Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد عمر کو بجلی کے بل پر 34700 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار محمد عمر نے بتایا کہ انہیں کیسکو کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر بجلی کا بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعدد بار کیسکو آفس کے چکر کاٹے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بجلی بل کی درستگی جلد کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بجلی بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو بجلی کے بل پر 34700 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔