وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالغفار کے خاندانی ریکارڈ سے اجنبی لوگوں کو نکلوا دیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالغفار کے خاندانی ریکارڈ سے اجنبی لوگوں کو نکلوا دیا گیا۔درخواست گزار عبدالغفار نے بتایا کہ ان کے خاندانی ریکارڈ میں اجنبی لوگ شامل ہو گئے تھے۔جن کو خاندانی ریکارڈ سے نکالنے کے لیے متعدد بار کمیٹی اور نادرا دفتر کے چکر لگائیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے خاندانی ریکارڈ میں موجود اجنبی لوگوں کو فوری طور پر ریکارڈ سے نکال دیا جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے خاندانی ریکارڈ سے غیر متعلقہ اشخاص کو نکال دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *