Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار شہری کا بلاک شناختی کارڈ بحال کروا کر بچوں کا ب فارم دلوا دیا گیا۔درخواست گزار نے بتایا کہ عرصہ ایک سال سے وہ نادرا آفس کے چکر کاٹ رہا ہے۔اس کے شناختی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے بچوں کا ب فارم نہیں بن رہا۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے اس کے باوجود انہیں خوار کیا جا رہا ہے۔لہذا، انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کو درخواست دی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ جاری کر کے بچوں کا ب فارم بھی جلد فراہم کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو انکا شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم فراہم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔