Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
خضدار (ویب ڈیسک) وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان کی عوامی مسائل کے سستے و فوری ازالے کی پالیسی کے تحت ریجنل دفتر خضدار نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چار سال سے بلاک شدہ قومی شناختی کارڈ بحال کروا کر سائل کو بڑی راحت فراہم کر دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع سوراب (گدر مٹ) کے رہائشی سائل محمد اختر ولد محمد عالم نے وفاقی محتسب کے خضدار دفتر میں شکایتی درخواست دائر کی تھی کہ بائیو میٹرک فنگر پرنٹس میں غلط مطابقت (Biometric Mismatch) کے باعث نادرا نے ان کا قومی شناختی کارڈ گزشتہ 4 سال سے بلاک کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے وہ تمام بنیادی و قانونی سہولیات سے محروم اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔وفاقی محتسب ریجنل دفتر خضدار نے معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری نوٹس لیا اور نادرا حکام کو طلب کیا۔ اسسٹنٹ ایڈوائزر آفیسر کی زیرِ نگرانی کیس کی قانونی اور تکنیکی باریکیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کل تین سماعتیں کی گئیں۔ وفاقی محتسب کی سخت ہدایات اور قانونی کارروائی کے نتیجے میں نادرا نے اپنے موقف سے رجوع کرتے ہوئے سائل کا کیس کلیئر کر دیا اور نیا قومی شناختی کارڈ جاری کر دیا۔سائل محمد اختر کی جانب سے نیا شناختی کارڈ بحفاظت موصول ہونے کی باضابطہ تصدیق اور اطمینان کے بعد وفاقی محتسب نے کیس کو کامیابی کے ساتھ نمٹا کر بند کر دیا۔ اس موقع پر سائل نے وفاقی محتسب کے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چار سال سے لٹکا ہوا مسئلہ بغیر کسی سفارش یا اخراجات کے چند سماعتوں میں حل ہونا وفاقی محتسب کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔وفاقی محتسب ریجنل دفتر خضدار کے حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تمام وفاقی سرکاری محکموں کے خلاف شہریوں کی شکایتوں کا بلا تاخیر، بغیر کسی فیس اور فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔