Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد ، ویب ڈیسک ،وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی وفود کی آمد اور ان کی محفوظ نقل و حرکت کے پیشِ نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی سیکیورٹی اور متبادل ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔
1۔ سری نگرہائی وے سرینہ چوک تا 26 نمبر چونگی تک مختلف اوقات میں ڈائیورشن ہوگی۔متبادل(ایران ایونیو، مارگلہ روڈ، جناح ایونیو استعمال کریں)۔
2۔ فیصل ایونیو خیابان چوک تا روات ٹی کراس ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشن کی صورت میں متبادل(جناح ایونیو، نائنتھ ایونیو، جبکہ کورال سے آنے والے پرانا ائیرپورٹ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں)۔
3۔ کورال ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ بندہونے کی صورت میں
متبادل
(پرانا ائیرپورٹ روڈ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ، نائنتھ ایونیو استعمال کریں)۔
4۔ اسی طرح اسلام آباد سے باہر جانے والے شہری جناح ایونیو سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔
ڈائیورشنز کے دوران شاہراوں پر ٹریفک کا دباو بڑھنے کا امکان ہے،ٹریفک پولیس جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاں گیا ہے کہ شہری سفر کے لئے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔بیان میں مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود ہیں۔شہر کی تمام داخلی شاہراہوں پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ تاحکمِ ثانی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ پر لاہور اور پشاور کے درمیان سفر کرنے والی ہیوی ٹریفک کو موٹروے، چکری انٹرچینج اور چک بیلی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔