وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی اور ہمایوں الکوزئی کااسپیکر بلوچستان اسمبلی سے اظہار تعزیت

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماہمایوں خان الکوزئی نے اتوار کو چمن جاکر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے فرزندثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *