Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کے شعبہ امراض قلب کا دورہ کیا اور زیر علاج رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی عیادت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میر رحمت صالح بلوچ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے طبی ماہرین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو میر رحمت صالح بلوچ کی طبی حالت اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ کو سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات سے بھی آگاہ کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے طبی ماہرین سے معلومات حاصل کیں اور اسپتال میں علاج معالجے کے امور کا جائزہ لیا۔