Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بانی پاکستان کی مدبرانہ قیادت، تحریک آزادی کے رہنماؤں کے غیر متزلزل عزم سے آزاد مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔وزیر اعظم کا تحریک آزادی کے قائدین اور کارکنوں کو سلام۔آزاد مملکت کی ترقی اور خوشحالی کا سفر آزمائشوں کے باوجود تابناک مستقبل کی جانب گامزن ہے۔تمام تر مشکلات کے باوجود اہل وطن نے ہر شعبہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے عزم و ہمت کے باب رقم کئے ہیں۔گزشتہ ڈھائی برس میں نہایت مشکل مراحل عبور کر کے مستحکم معیشت کا ہدف حاصل کیا۔اب ترقی یافتہ معیشت کی منزل کی جانب کامیابی سے گامزن ہیں۔ہماری بہادر افواج نے ہر مشکل میں دشمن کے ہر وار کا بھرپور جواب دیتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر ثابت کیا ہے۔معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے اتحاد، عزم اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔پاکستان اپنے دفاع اور آبی وسائل سمیت قومی مفادات کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا،آج پاکستان اقوام عالم میں ایک مضبوط، پر عزم، باوقار اور امن کی توانا آواز ہے۔چیلنجنگ علاقائی صورتحال میں وطن عزیز ذمہ دار اور خطے میں استحکام کا ضامن ملک بن کر ابھرا ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے تزویراتی کردار کا مظہر ہےمحمد شہباز شریف کا فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ اظہارِ یکجہتی پاکستان ان کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے،جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نے یوم آزادی پر شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں عقیدت پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مقروض ہے،آئیے عہد کریں کہ پاک سرزمین کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام، باہمی ہم آہنگی اور یگانگت کے لیے مل کر کام کریں گے۔آئیں متحد ہو کر ملکی سالمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے تعمیری کام کریں