Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پاکستان ویب ڈسک ،پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے ہمراہ قطر کے ایک روزہ دورے پر دار الحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اپنے دورے کے دوران قصرِ لوسیل جائیں گے جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔شبہاز شریف اس ملاقات میں قطر کے سابق امیر، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔

