Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انکی خیریت دریافت کی اور زخمی ایڈیشنل سیشن جج کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مکمل صحت یابی تک آپ کا مکمل خیال رکھیں گے،قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔