وزیراعظم کی ہدایت پر ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 14واں اجلاس، مون سون صورتحال اور قومی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا  وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 14واں اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک میں مون سون کی موجودہ صورتحال، قومی تیاریوں، دریاں میں پانی کے بہاﺅ، متوقع موسمی صورتحال اور ہنگامی ردعمل کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے موسم کی تازہ ترین پیش گوئی، دریاں میں پانی کے بہا، حساس علاقوں، ممکنہ خطرات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اور ہنگامی اقدامات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر اداروں کے درمیان موثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ حساس اور متاثرہ علاقوں میں رہنے والی آبادی کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری وسائل اور انتظامات پیشگی مکمل رکھے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *