Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ کے قریب سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گردوں کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم اور انکے گن مین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات کی دعاءاور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیراعظم نے زخمی ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ جج طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعاءکی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گردوں کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔