Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے شجاعت اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔ انہوں نے سرفروشی کی جو مثال قائم کی، وہ پاک فوج کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حوالدار لالک جان شہید اور ان کا خاندان مجھ سمیت پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، اور قوم اپنے ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتی۔
حوالدار لالک جان شہید کا تعلق گلگت بلتستان کی یاسین وادی سے تھا اور انہوں نے 1999 کی کارگل جنگ میں دشمن کا مردانگی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ وہ پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز، نشانِ حیدر پانے والے آخری غازی اور شہید ہیں۔