وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دانہ سر میں بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعظم کی المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی ء درجات کی دعا. وزیراعظم کا افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت وزیر اعظم کی حادثے میں زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت ۔اس اندوہناک حادثے میں اب تک 40 مسافر جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ژوب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے کیونکہ راستے میں ایک اور خراب بس کے مسافروں کو بھی اسی میں بٹھا لیا گیا تھا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *