Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک اور بالخصوص صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خصوصی شرکت کی۔
اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ سربراہان سمیت اہم وفاقی وزراء، جن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر احد خان چیمہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ شامل تھے، بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے، ترقیاتی منصوبوں کو تحفظ فراہم کرنے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبائی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے منظور کیے گئے۔