وزیراعظم شہباز شریف، اردوغان ملاقات

ترکی [م ڈ] استنبول کے وحید الدین پیلس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان ہونے والی حالیہ اہم ملاقات علاقائی استحکام اور دوطرفہ تعلقات کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل، بین الاقوامی امن کے قیام اور خطے کو مزید کسی بحران سے بچانے کا واحد پائیدار راستہ صرف مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی احترام ہے۔صدر اردوغان نے حال ہی میں (18 جون کو) ہونے والے تاریخی معاہدے، جس کے ذریعے سفارتی بحرانوں کو ٹالنے میں مدد ملی، پاکستان کے ثالثی کردار اور کوششوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ، لبنان اور شام کی صورتحال سمیت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے مسائل کا پائیدار حل خود علاقائی ممالک کی مخلصانہ شراکت داری سے ہی ممکن ہے۔پاکستان نے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے معاملے پر انقرہ کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا، جبکہ ترکیہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعارہ کیا۔دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کے حجم کو جلد از جلد 5 ارب ڈالر کے مقررہ ہدف تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترک سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں خصوصی اقتصادی زون (SEZ) کے قیام پر تیزی سے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔دفاعی پیداوار (جو کہ دونوں ممالک کے تعلقات کا بنیادی ستون ہے) کے علاوہ اب توانائی، مائیننگ (critical minerals)، ٹرانسپورٹیشن، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں میں تعاون کو وسیع کیا جائے گا۔
صدر اردوغان اور میں نے اس مشترکہ یقین کا اعادہ کیا ہے کہ مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی احترام ہی تنازعات کو حل کرنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کا واحد پائیدار راستہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *