وزیراعظم اور امیرِ قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم اور امیرِ قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد نیوز ڈسک ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، سے انتہائی خوشگوار اور پرتپاک ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حالیہ حملوں کے تناظر میں قطر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔
وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور برگن اسٹاک میں اعلیٰ سطحی تکنیکی مذاکرات کے پہلے دور کے انعقاد تک پہنچنے والی امن کوششوں میں قطر کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر امیرِ قطر کا دلی شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ امن کے لیے سفارتی روابط اور بامعنی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا اور امن مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام فریقین کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
امیرِ قطر نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خطے میں امن کے قیام کے لیے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں قطر کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *