Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے روایتی میچ کے لیے شائقین کی غیر معمولی اور تاریخی دلچسپی سامنے آئی ہے۔ منتظمین کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے اب تک تقریباً 84 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جو شائقین میں اس بڑے مقابلے کے جنون کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہیں۔ دونوں روایتی حریف 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے مشہور وانڈرز اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی میدان میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے ٹکٹوں کے لیے بھی تقریباً 80 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ اس عالمی ایونٹ کے لیے 193 مختلف ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین نے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی میں حصہ لیا ہے جبکہ درخواستیں جمع کرانے کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں 2 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد ہونے والے 14 ٹیموں کے اس بڑے ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔