Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
قلعہ سیف اللہ (ویب ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے تحصیل قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں والہ مرغہ اور کوند مہمانزئی میں منعقدہ دو الگ الگ شمولیتی پروگراموں میں 104 افراد نے مستعفی ہوکر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر دونوں علاقوں میں نئے تنظیمی ابتدائی یونٹس بھی تشکیل دیے گئے۔والہ مرغہ میں 89 افراد نے رسول داد اور صورت خان کی قیادت میں جبکہ کوند مہمانزئی میں 15 افراد نے ملک سلیمان مہمانزئی کی قیادت میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ایک منظم سیاسی جدوجہد کے ذریعے پشتون قوم کے حقوق، قومی وحدت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو چاہیے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں اور عوام کو منظم سیاسی جدوجہد کا حصہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو درپیش مسائل سے نجات، اپنے قومی، سیاسی، معاشی اور جمہوری حقوق کے حصول کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی منظم جدوجہد ہی مؤثر راستہ ہے۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی پروگرام اور قومی سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظریف سبا، ضلعی اطلاعات سیکرٹری عزیزاللہ کاکڑ، تحصیل جنرل سیکرٹری فضل خان میرزئی، تحصیل ڈپٹی سیکرٹری نصیب ملنگ اور رسول داد نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والے افراد کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔مقررین نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد کا پارٹی میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قومی، جمہوری اور عوامی جدوجہد کو عوام میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے اپنی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کریں۔