نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کی میزبانی اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کو مل گئی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کی میزبانی اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کو مل گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کو نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کی میزبانی ملنے پر وفاقی دارالحکومت کے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ پہلی بار اسلام آباد میں کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن سے منسلک پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے نیشنل پیڈل چیمپئن شپ آئندہ ماہ ستمبر اسلام آباد میں منعقد کروانے کا باضبط طور عندیہ دے دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صہیب حسن نے کہا کہ نیشنل پیڈل چیمپئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ہیں اور اس سلسلہ میں ایک لوکل آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جس کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پیڈل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *