نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، 

کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی ) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *