نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی کے والدبحفاظت بازیاب

کوئٹہ( ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی کے والدبحفاظت بازیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل اغواء ہونے والے قبائلی رہنماء حاجی نور احمد لہڑی جمعہ کے روز بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں نیشنل پارٹی کی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان کے والد خیریت و سلامتی کے ساتھ اپنے اہلِ خانہ کے درمیان واپس پہنچ گئے۔اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں جن تمام ہمدرد، خیرخواہ، دوست احباب اور سیاسی و سماجی شخصیات نے ہمارے ساتھ رابطہ رکھا، حوصلہ دیا اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھا، ہم ان سب کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *