Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایم اے کوئٹہ ملک میں طبی تعلیم اور شعبہ صحت کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) میں امیدواروں کی نمایاں کمی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ نوجوان نسل طبی شعبے سے بددل ہو رہی ہے جبکہ کم تنخواہیں، غیر محفوظ ماحول، حکومتی عدم توجہی اور پیشہ ورانہ بے قدری کے باعث ڈاکٹرز کی بیرونِ ملک ہجرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مستقبل میں ملک کو ڈاکٹروں کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پی ایم اے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹرز اور تمام طبی عملے کے تحفظ کے لیے مو ¿ثر ہیلتھ کیئر پروٹیکشن قانون فوری نافذ کیا جائے،نوجوان ڈاکٹرز، ہاو ¿س آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی تنخواہوں، مراعات اور سروس اسٹرکچر میں فوری بہتری لائی جائے،سرکاری ہسپتالوں کو مطلوبہ وسائل، ادویات، آلات اور افرادی قوت فراہم کی جائے تاکہ معیاری طبی سہولیات یقینی بن سکیں، نجی کلینکس اور طبی اداروں پر غیر ضروری انتظامی اور ٹیکس دباو ¿ ختم کرتے ہوئے طبی شعبے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، طبی تعلیم، ایم ڈی کیٹ کے نظام اور نوجوان ڈاکٹرز کے مستقبل سے متعلق جامع قومی پالیسی مرتب کی جائے تاکہ ذہین طلبہ کو اس عظیم پیشے کی طرف راغب کیا جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ اگر حکومت نے فوری اور مو ¿ثر اقدامات نہ کیے تو پاکستان کو مستقبل قریب میں صحت کے ایک سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔