نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انشاء اللہ جلد اکیڈمی کے مسائل حل کر کے ضروری سامان فراہم کیا جائے گا،کستان مسلم لیگ(ق) ضلع کوئٹہ کے صدر بشیراحمد خان اچکزئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ق) ضلع کوئٹہ کے صدر بشیراحمد خان اچکزئی نے جمعہ کو نواب زادہ ریض باکسنگ اکیڈمی کا دورہ کیااس موقع پر اکیڈمی کے جان استاد نے ضلعی صدرا کو اکیڈمی کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ بشیر احمد خان اچکزئی نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انشاء اللہ جلد اکیڈمی کے مسائل حل کر کے ضروری سامان فراہم کیا جائے گا تاکہ ہمارے کھلاڑی بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے بلوچستان کے کھلاڑیوں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگرانہیں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو صوبے کی کھلاڑی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ملک اور صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) کے پارٹی کے قائد چودھری شجاعت حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین صاحب کی کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *