نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی رابطہ مہم کے سلسلے میں کوئٹہ میں آباد سیٹلرز کا اجتماع آج ہوگا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی رابطہ مہم کے سلسلے میں کوئٹہ میں آباد سیٹلرز کا اجتماع آج ہوگا،سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے ترجمان میر مجیب اللہ رئیسانی کے مطابق نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کوئٹہ میں دہائیوں سے آباد سیٹلرز کا اجتماع آج ہفتہ 15 اگست کو شام چار بجے سراوان ہاوس میں ہوگا جس سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور سیٹلرز کے نمائندے خطاب کریں گے۔ کوئٹہ میں آباد سیٹلرز اس اجتماع میں بھر پور شرکت کرکے صوبے کے اجتماعی قومی امور پر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *