Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی ( ویب ڈیسک) نصیرآباد میں مختلف فائرنگ کے واقعات و حادثات خاتون سمیت تین افراد جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق جعفراباد۔ ڈیرہ اللہ یار کے قریب رشتے کے تنازعے پر فائرنگ سے وزیر خان نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی صحبت پور کے قریب روڈ حادثے میں زخمی ہونا والا شخص عطاء اللہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ نوتال کے قریب گوٹھ تاج پور میں فائرنگ سے ممتازعلی سپر زخمی ہوگیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ڈیرہ بگٹی سوئی شاخ نمبر چار کے مقام پر روڈ حادثہ دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سوئی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔