Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گنداواہ جھل مگسی( این این آئی)گنداواہ میں نادرا آفس کے انچارج یاسر اقبال زہری سے مقامی صحافیوں کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں ریاض احمد ساسولی، محمد قاسم سیال، منیر احمد رڈ اور ظفر مظفری شامل تھے۔ ملاقات کے دوران نادرا آفس میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، نئی عمارت، جاری اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر انچارج نادرا آفس یاسر اقبال زہری نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے باعث گنداواہ کا نادرا آفس بری طرح متاثر ہوا تھا، جس کے بعد طویل عرصے تک دفتر عارضی کنٹینر میں خدمات انجام دیتا رہا۔ محدود جگہ اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے روزانہ قومی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات، رش اور طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں نادرا آفس کو ایک وسیع، کشادہ اور موزوں عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو پہلے کے مقابلے میں بہتر، منظم اور آرام دہ ماحول میں خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔یاسر اقبال زہری نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی جانب سے نادرا کی مستقل عمارت کی تعمیر کے لیے زمین بھی مختص کر دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ چار سے پانچ سال کے دوران نئی عمارت مکمل ہونے کے بعد نادرا آفس اپنی مستقل بلڈنگ میں منتقل ہو جائے گا، جس سے جدید سہولیات کے ساتھ عوام کو مزید معیاری خدمات میسر آئیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا ہیڈکوارٹر کی جانب سے ضلع جھل مگسی کے دور دراز علاقوں کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یونین کونسل کوٹ مگسی، یونین کونسل باریجہ اور دیگر یونین کونسلوں میں نادرا کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہری قومی شناختی کارڈ اور دیگر نادرا خدمات سے باآسانی استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل میرپور کے عوام کو بھی یہی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور امید ہے کہ بہت جلد وہاں بھی نادرا کاو ¿نٹر قائم کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو گنداواہ آنے کی زحمت نہ اٹھانا پڑے اور انہیں اپنے علاقے میں ہی معیاری سہولیات میسر آسکیں۔صحافیوں کے وفد نے نئی عمارت اور عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انچارج نادرا یاسر اقبال زہری کی خدمات کو سراہا۔ وفد کا کہنا تھا کہ وہ ایک تجربہ کار، فرض شناس اور عوام دوست افسر ہیں، جو شہریوں کو بروقت، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقل نادرا آفس کی تعمیر اور ضلع بھر میں نادرا کاو ¿نٹرز کے قیام سے جھل مگسی کے شہریوں کو قومی شناختی دستاویزات کے حصول سمیت دیگر تمام نادرا خدمات مزید تیز، آسان اور مو ¿ثر انداز میں میسر آئیں گی