میں سمجھتا ہوں میرا بہترین کام ہی میری ناکامی کی وجہ ہے‘ گوشی خان

لاہور( کلچرل ڈیسک)اسٹیج کے سینئر اداکار گوشی خان نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں میرا بہترین کام ہی میری ناکامی کی وجہ ہے ، میں وہ اداکار ہوں جس نے ماضی میں پیش کئے گئے اسٹیج ڈرامے ”جنم جنم کی میلی چادر ‘ ‘ میں گونگے کے کردار سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا اور بہترین اداکاری پر مجھے جسٹس نسیم حسن شاہ ، گورنر پنجاب میاں اظہر ، عثمان پیرزادہ ، عرفان کھوسٹ اور کامران لاشاری نے انعامات دئیے ۔ ایک انٹر ویو میں گوشی خان نے کہا کہ سہیل احمد میرے سے جونیئر ہیں ، جب سہیل احمد اس فیلڈ میں آئے تو میں اس وقت ڈائریکشن کرتا تھا ۔ میں خالصتاً فیملی ڈرامے کا اداکار ہوں ،میں خود کو فرشتہ نہیں کہتا ہو سکتا ہے میرے سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں لیکن میں نے کبھی ایسا کام نہیں کیا جس سے مجھے اپنی فیملی کے سامنے شرمند ہونا پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *