مینگورہ میں ورکشاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، ریسکیو  نے قابو پالیا

سوات(ویب ڈیسک)مینگورہ میں بنڑ تھانہ کے قریب ایک ورکشاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی فائر فائٹرز ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا۔ ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچا ممکن ہوا، جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *