میر ضیاء اللہ لانگو پر حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے،سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی

 کوئٹہ(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے رابطہ کرکے انکی خیریت دریافت کی اور مستونگ حملے کی مذمت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میر ضیا اللہ لانگو مستونگ حملے میں محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو پر حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و وزیر داخلہ میر ضیاء  اللہ لانگو پر حملے کے دوران پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی، پولیس اہلکاروں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کا مقابلہ کیاجو قابل تحسین ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو کی بحفاظت رہنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *