Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
وڈھ( ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال فرزند ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ جوان بیٹے کی جدائی والدین اور اہلِ خانہ کے لیے ایک نہایت کٹھن اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس غم کی گھڑی میں میری ہمدردیاں عبدالخالق اچکزئی اور ان کے سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔